بنگلورو،10؍فروری(ایس او نیوز)کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آرٹی سی) اور بنگلور میٹرو ٹرانسپوررٹ کارپورویشن(بی ایم ٹی سی) ملاز مین کے مختلف مطالبات کو پورا کر نے حکومت کی جانب سے جو تیقن کیا گیا تھا اس پر عمل نہ کئے جانے پرٹرانسپورٹ کارپوریشنوں کے ملاز مین نے دوبارہ ہڑتال کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ11تا14دسمبر کو ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں کے ملاز مین کی ہڑتال کے دوران حکومت نے ان ملاز مین کی مانگیں پورا کر نے کا یقین دلا یا تھا، جس کے بعد ان ملاز مین نے اپنی ہڑتال واپس لی تھی،لیکن حکومت اپنا وعدہ پورا کر نے میں ناکام رہی۔
ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں کی ملاز مین کے فیڈریشن نے کل شہر کے ڈبل روڈ پر واقع کے ایس آر ٹی سی سنٹر دفتر کے سامنے ہڑتال کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔فیڈریشن کے صدر ایچ۔ وی۔ اننت سبا راؤ نے بتا یا کہ دسمبر اور جنوری کی تنخواہ ابھی تک جاری نہیں کی ہے۔جس کی وجہ سے ان ملاز مین کو کافی پریشانی اٹھانی پڑ رہی ہے۔
انہوں نے بتا یا کہ گزشتہ دو ماہ سے تنخواہ جاری نہ کر نے والی حکومت نے3یا4دنوں میں تنخواہ جاری کر نے کی بات کر رہی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ حکومت اپنا وعدہ پورا کر نے میں ناکام رہنے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ ملاز مین ہڑتال کر نے پر مجبور ہو گئے ہیں۔اس دوران کل ہو نے والے ہڑتال کے دوران عوام کو کسی بھی طرح کی کو ئی پریشانی نہ ہو اس کے لئے بی ایم ٹی سی نے اپنے ملا ز مین کو کل چھٹی نہ دیتے ہو ئے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے ہیں۔
اس دوران ریاستی وزیر برا ئے ٹرانسپورٹ لکشمن ساودی نے کہا کہ ٹرانسپورٹ ملاز مین کی جانب سے کل کئے جانے والی ہڑتال کے دوران بسوں کی آمد و رفت میں کسی بھی طرح کی کو ئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔انہوں نے بتا یا کہ حکومت ٹرانسپورٹ ملاز مین کی مانگیں پورا کر نے کے اپنے وعدہ پر قا ئم ہے،اور مرحلہ وار مطالبات پورے کئے جا ئیں گے۔
ملاز مین فیڈریشن کے اہم عہدیدار آنند نے بتا یا کہ کل ہو نے والی ہڑتال کے دوران حسب معمول بسوں کی سرویس جاری رہے گی،اس میں کسی بھی طرح کی کو ئی رکاوٹ پیدا نہیں کی جا ئے گی۔ انہوں نے بتا یا کہ ملاز مین اپنی دیرانہ مانگوں کو منوانے کے مقصد سے کل ہڑتال کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ اس سلسلہ میں فیڈریشن نے ریاستی وزیر برائے ٹرانسپورٹ کو یادواشت پیش کر کے بقیہ دو ماہ کی تنخواہ جاری کر نے کی مانگ کی گئی ہے۔